کے پی کے حکومت کے انکار کے باجود ڈاکٹر ز کی ٹیم کا اپنا یونٹ قائم کرنے کافیصلہ

پشاور (ایم وی این نیوز)خیبر پختون خواہ حکومت کے انکار کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے جانے والے ڈاکٹرز ڈینگی متاثرین کی مدد کیلئے اپنا یونٹ قائم کریں گے ۔ کے پی کے حکومت نے پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کی خدمات لینے سے انکار کر دیا ہے تاہم ڈاکٹرز اس کے باوجود بھی کے پی کے عوام کیلئے کیمپ لگائیں گے اور صحت کی سہولیت فراہم کریں گے ۔کیمپ ڈینگی سے متاثرہ علاقے تہکال میں سابق ایم پی اے عاطف الرحمان کے حجرے میں لگایاجائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے ہمراہ وزیر صحت پنجاب عمران نذیر اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام بھی ہمراہ ہیں ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses