جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے

اسلام آباد (ایم وی این نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پرویز رشید کے بعد نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ”کھری کھری“ سنا دی ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایک میٹنگ میں کہا کہ ہم اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور حیران ہوں کہ انہوں نے پابندی لگانے کی بات کی۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے اور پھر اجراءشدہ لائسنسوں کی تصدیق کی جس دوران غیر ممنوعہ بور کے 2 لاکھ سے زائد لائسنس منسوخ بھی کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 30 ہزار پاسپورٹس بھی منسوخ ہوئے جبکہ موبائل سموں کے معاملے پر بھی بہت کام کیا اور آج ملک میں غیر قانونی سمیں نہیں ہیں

,

0 comments

Write Down Your Responses