پولیس کی چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ

چنیوٹ(ایم وی این نیوز)پولیس نے چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ بر آمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے شہر میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سنیپ کے دوران300سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ 200سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی۔ سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو دھر لیا جن کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں ہیں،تاہم پولیس نے گرفتارملزمان کوقانونی چارہ جوئی اورتفتیش کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا ہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses