سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں جدہ سے لاہور پہنچ گئے

لاہور(ایم وی این نیوز )سابق چیف آف آرمی سٹاف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں جدہ سے لاہور پہنچ گئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے اور انہیں اولڈ ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی میں ان کی رہائش گا ہ لے جایا گیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف اہم ملاقاتیں کریں گے اور چند دن قیام کے بعد پھر واپس سعودی عرب چلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف گزشتہ ماہ بھی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے اور وہ یہاں کچھ دن قیام کر کے اپنی نجی مصروفیات نمٹا کر واپس سعودی عرب چلے گئے تھے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses