آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھار میں امریکی فورسز پر حملے کی مذمت


راولپنڈی (ایم وی این نیوز )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جنگ میں خونریزی سے گزر رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں امریکی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔آرمی چیف نے اسپیشل فورسز کے دو جوانوں کی ہلاکت پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ لواحقین کی تکلیف اور نقصان کو سمجھ سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا کر رہا ہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses