ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ایم وی این نیوز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے تما م ممکن اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس بیماری کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،ملک کے اند ایک کیس بھی سامنے آتا ہے تو اس کو بھی انتہائی سنجیدگی سے لیا جا ئے۔اس سے قبل پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیر اعظم   کی فوکل پرسن   عائشہ رضا کا بریفنگ میں کہنا تھا  کہ 3.8کروڑبچوں کو انسداد پولیوکی ویکسی نیشن کی گئی،جبکہ فاٹا میں 2016 سے اب تک پولیو کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،اس سے قبل 2014 میں206پولیوکیسزرپورٹ ہوئے تھے تاہم حکومتی اور عالمی اداروں کے بہترین اقدامات سے پولیو کے کیسیز میں نمایا ں کمی ہو ئی ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses