ہمالیہ ریجن میں بھارتی اورچینی فورسز میں معمولی جھڑپیں



بھارت (ایم وی این نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق ہمالیہ ریجن میں بھارتی اورچینی فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں،اس حوالے سے مختلف اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے منگل کو بتایا ہے کہ ہمالیہ ریجن میں بھارتی اور چینی فوجوں کے درمیان معمولی جھڑپیں ہوئی ہیں،پینگونگ جھیل کے کنارےدونوں فورسز آمنے سامنے آگئیں ۔چینی اور بھارتی فورسزمیں جھڑپیں 30 منٹ تک جاری رہیں، جس کے بعد دونوں فوجیں پیچھے ہٹ گئیں۔جھڑپ کے بعد مقامی کمانڈروں کے درمیان رابطہ ہوا جو کے بعد دونوں فوجیں اپنی پوزیشن پر واپس چلی گئیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses