دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی ترسیل روکی جائے


نیویارک(ایم وی این نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے، جس کے تحت تمام ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی ہتھیاروں کی رسائی روکیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق مصر کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد میں اسلامک سٹیٹ، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں تک پہنچنے والے ہتھیاروں، عسکری سازوسامان، ڈرونز اور دھماکا خیز مواد کی مسلسل ترسیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسے روکا جائے۔ قرارداد میں عالمی حکومتوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو ہتھیار مہیا کرنے والے افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائیاں کریں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses