وفاقی کابینہ کے وزرااوروزرائے مملکت کانوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (ایم وی این نیوز)کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے وزراءاور وزرائے مملکت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کابینہ کا حلف اٹھانے والے 27وزرا میں سے26جبکہ16وزرائے مملکت میں سے13کو ان کی وزارتوں کے قلمدن دے دیئے گئے ہیں۔ آج کابینہ کا حلف اٹھانے کے باوجود طلال چوہدری کی وزارت کا اعلان نہیں کیا گیا ان کے علاوہ اویس لغاری،محسن شاہنوازرانجھااورعثمان ابراہیم کی وزارتوں کااعلان بھی نہیں کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 26وفاقی وزرااور 13 وزرائے مملکت کے محکموں کااعلان کردیا ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال وزیر داخلہ ، خواجہ آصف وزیر خارجہ،سعد رفیق وزیر ریلوے، اسحاق ڈار خزانہ ،خرم دستگیروزیردفاع،بلیغ الرحمان وزیر تعلیم وتربیت اور سائرہ افضل تارڑ وزیر صحت ہوں گی ، اسی طرح اکرم درانی وزیرہاوسنگ اینڈورکس ،شیخ آفتاب وزیرپالیمانی امور سردارمحمدیوسف وزیرمذہبی امور،عبدالقادربلوچ وزیرسیفران ،جاویدعلی شاہ وزیرآبی وسائل، کامران مائیکل شماریات،مولانا امیر زمان وزیرپوسٹل سروسزاور صدرالدین راشدی اورسیزپاکستانیوں کے وزیر ہوں گے جبکہ پرویزملک کو تجارت وٹیکسٹائل،مشاہداللہ ماحولیاتی تبدیلی ، صلاح الدین ترمذی نارکوٹیکس کنٹرول، غلام مرتضیٰ جتوئی صنعت وپیداوار،حاصل بزنجو پورٹس اور جہاز رانی ،سکندربوسن فوڈسیکیورٹی زاہد حامد قانون،رانا تنویردفاعی پیداوار، برجیس طاہرکشمیراورگلگت بلتستان ،جنید انور چوہدری موصلات ، ارشدلغاری وزیرصنعت وپیداوار اورریاض پیرزادہ بین الصوبائی رابطہ کا وزیر بنا دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے 13وزرائے مملکت کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت مریم اورنگزیب وزیرمملکت برائے اطلاعات، انوشہ رحمان آئی ٹی،ڈاکٹردرشن بین الصوبائی رابطہ کی وزیرہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عابد شیرعلی توانائی،حافظ عبدالکریم مواصلات ،طارق فضل چودھری کیڈ ،اکرم انصاری تجارت وٹیکسٹائل، جام کمال وزیر مملکت برائے پٹرولیم جبکہ جعفر اقبال پورٹس اینڈشپنگ ،پیرامین الحسنات مذہبی امور،غالب خان سیفران اور عبدالرحمان کانجووزیرمملکت برائے اورسیزپاکستانی اورانسانی وسائل ہوں گے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses