پاکستان نے امریکہ کی نئی پالیسی کے حوالے سے مختلف ملکوں میں تعینات اپنے سفیروں کو پاکستان طلب کر لیا

اسلام آباد(ایم وی این نیوز)پاکستان نے امریکہ کی نئی پالیسی کے حوالے سے تبدیل ہو تی ہوئی صورتحال پر جائزہ لینے کے لیے مختلف ملکوں میں تعینات اپنے سفیروں کو پاکستان طلب کر لیا ہے۔پاکستان کے مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کا اجلاس اگلے ماہ5,6,اور 7ستمبر ہوگا ،اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پاکستان پالیسی کے حوالے سے پیداہو نے والی صورتحال پرغور کیا جائے ۔اس کے علاوہ افغان صورتحال اور ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کے حوالے سے علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی امریکہ کی نئی پالیسی  مسترد کر چکاہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses