وزیراعظم کی جانب سے ہرنائی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ایم وی این نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جب پوری قوم آزادی کا دن منارہی ہے ایسے بزدلانہ حملے سکیورٹی فورسز کو ان کےفرض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حملے میں شہید ہونے والے4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہماری آزادی کو یقینی بنایا ہے، یوم آزادی پر ایسے بزدلانہ حملے سکیورٹی فورسز کو ان کے فرض سے نہیں روک سکتے، نہ ہی ایسے حملے قوم کے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses