شاہد آفریدی کی جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شمولیت سے معذرت

لاہور(ایم وی این نیوز) اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفرید نے کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کیساتھ معاہدے کی وجہ سے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرپاﺅں گا، تاہم جنوبی افریقہ میں ایونٹ کا حصہ بننے والوں کیلیے نیک خواہشات ہیں۔دریں اثناء اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پی سی بی اور آئی سی کے ہاتھ ملاکر چلنے پر خوش ہوں، اگر ورلڈ الیون میں چند بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہوتے تو بہت ہی زبردست ہوتا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses