پولیس کاخانیوال میں سرچ آپریشن

خانیوال (ایم وی این نیوز)دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس نے خانیوال میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9افرادکو گرفتار کرکے 38لیٹر شراب آمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیروالا اور بستی بہاولپور میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران 31سے زائد گھروں، مسافرخانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی جبکہ 37مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔پولیس نے آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے 38لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید قانوچارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیاگیاہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses