مشرف سے الائنس کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا

کراچی (ایم وی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ،کو شش ہے کہ تمام لیگی متحدہو جائیں،نیک نیتی سے اتحاد کا ایجنڈا لے کر کراچی آیا ہوں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ کراچی میں غوث علی شاہ، پیرصاحب پگارا اور دیگررہنماﺅںسے ملاقات کروں گا،سیاسی حالات خراب ہیں اس کے لئے لیگیوں کو کردار ادا کرنا چاہئے اورمسلم لیگ کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن لیگیوں کے اتحاد میں کچھ رکاوٹیں بن رہے ہیں،ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے الائنس کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔کراچی میں امن کا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے ،اس سوال کے جواب میں چودھری شجاعت نے کہاکہ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں بے گناہ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں یہ کیس سب مقدمات سے اہم ہے ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ریلی ضرور تھی لیکن بھرپور نہیں اورمیاں برادران جو سازشوں کا ذکر کر رہے ہیں قوم کو ان کے بارے میں بتائیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses