قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر واہگہ بارڈر پہنچ گئے

لاہور(ایم وی این نیوز) پاکستان کے70ویں یوم آزادی کی تقاریب ملک بھر میں جاری ہیں جبکہ لاہور میں سب سے اہم تقریب واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی ہوگی اس تقریب کو دیکھنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر واہگہ بارڈر پہنچ گئے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر واہگہ بارڈر پہنچ چکے ہیں جبکہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورسمیت دیگرغیر ملکی آفیشلز بھی واہگہ بارڈرپر موجود ہیں۔ تقریب کچھ دیر میں شروع ہوگی۔واضح رہے کہ گذشتہ رات چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈ پر ایشیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کا افتتاح کیا تھا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses