فرانس میں حملہ آوروں نے ٹرین پر فائرنگ کردی


پیرس(ایم وی این نیوز)فرانس میں حملہ آوروں نے ٹرین پر فائرنگ کردی،پولیس نے ریلوے سٹیشن مکمل طور پر بند کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں نیمی ریلوے سٹیشن پر حملہ آوروں نے ایمسٹرڈیم سے پیرس جانے والی ٹرین پراچانک فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے ہر طرف بھگڈر مچ گئی اور لوگوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریلوے سٹیشن کا محاصرہ کرکے اسے لوگوں کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا۔تاہم ابتدائی طور پر کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں

,

0 comments

Write Down Your Responses