شہر قائد میں پولیس کی کارروائی


کراچی (ایم وی این نیوز)کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3ملزمان کو دھر لیا ،جن کے قبضے سے اسلحہ ،نقدی ،موبائل فون اور دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رمیز،شاہنوازاور ضمیر کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ شہر میں ہونیوالی متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses