پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف فیصل آباد میں کریک ڈاون


فیصل آباد (ایم وی این نیوز)فیصل آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاون میں 30اشتہاریوں سمیت38ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے فیصل آباد میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 30اشتہاریوں سمیت38ملزمان کو دھر لیا، گرفتار ملزمان میں منیشات فروش بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے 4کلو گرام سے زائد چرس اور 60لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses