وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چینی سفیر کی ملاقات


اسلام آباد(ایم وی این نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی سفیر ہی سن ویڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہا ہے کہ میں خود سی پیک کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کروں گا،سی پیک کے علاوہ چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چائینز سفیر ہی سن ویڈونگ سے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ خود سی پیک کے منصوبوںکی نگرانی کریں گے،چین کے ساتھ ہم اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،سی پیک کے علاوہ بھی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
چائینز سفیر نے نومنتخب وزیر اعظم کو ان کے عہدے پر براجمان ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان میں ہموار طریقے سے اقتدار کی منتقلی پر خوشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے معاونت جاری رکھیں گے ،پاکستان اور چین قریبی دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses