سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی بھی دشمن نہیں ہے وہ اپنے دشمن خود ہی ہیں


اسلام آباد(ایم وی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی بھی دشمن نہیں ہے وہ اپنے دشمن خود ہی ہیں۔ چار سال تک پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ، اب مسلم لیگ(ن) سے مفاہمت کا باب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے پارٹی رہنما ءفیصل صالح حیات نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی اورپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جبکہ این اے 120کاضمنی انتخاب بھرپوراندازسے لڑنے پر اتفاق رائے کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالا دستی کے لئے کردار ادا کیا ہے مگر اب ن لیگ کے رویوں کی وجہ سے اس سے کنارہ کشی کی جارہی ہے ۔پیپلزپارٹی اپنی سیاسی حکمت عملی پرگامزن ہے اور اس نے نواز شریف کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ کا باب بند کردیا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses