مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ ،آئندہ ہفتے سے کام شروع ہوگا



مکہ مکرمہ (ایم وی این نیوز) سعودی حکومت مسجد الحرام کے توسیعی منصوبہ پر کام دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کرئیگی۔عرب ٹی وی نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے ارد گرد قائم مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے پر تقریبا ساڑھے چھبیس ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔توسیع کا کام اس وقت بند کردیا گیا تھا جب طوفانی بارشوں کے باعث بڑی کرین گرنے سے کم از کم 107 زائرین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق توسیع کا کام کا آغاز 20 اگست سے کیا جارہا ہے۔اس مقصد کے لئے سعودی وزارت خزانہ نے بن لادن گروپ کو منتخب کیا ہے۔ تاہم سعودی وزارت خزانہ یا بن لادن گروپ کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses