ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کراچی (ایم وی این نیوز) گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔ جس کی زد میں آکر ڈیوٹی پر موجود 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے، دونوں گارڈز نے پولیس سے ملتی جلتی وردی پہن رکھی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک ایف بی آر کا ملازم تھا جبکہ دوسرا پرائیویٹ گارڈ تھا۔دونوں اہلکار ایف بی آر میں 15 سال سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses