فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

نیویارک(ایم وی این نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنے تمام صارفین کو مطلع کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پرسیلا چین نے اپنی بیٹی کا تعارف کرایا جس کا نام انہوں نے اگست رکھا ہے۔ اس سے قبل زکربرگ اور چین کی ایک بیٹی اور ہے جو رواں برس دو سال کی ہوجائے گی۔مارک زکربرگ نے اپنی ننھی شہزادی کے نام فیس بک پر ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اس دنیا کے بارے میں بتایا ہے جہاں وہ پرورش پائے گی اور ان کی کوشش ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنے بچپن کو انجوائے کرے۔ خط میں زکربرگ نے کہا کہ بچپن کے دن انتہائی یادگار ہوتے ہیں، بچپن ایک بار ہی ملتا ہے لہٰذا اسے مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ سوچ کر برباد نہیں کرنا چاہیے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنی دوسری بیٹی کی آمد پر بہت خوش ہیں۔ زکربرگ کی پہلی بیٹی میکس 2015 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل انہیں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا، زکربرگ کی اہلیہ کا حمل پہلی بچی کی پیدائش سے قبل تین بار ضائع ہوا تھا۔

0 comments

Write Down Your Responses