پاکستان میں مذہبی آزادی کو خطرات لاحق ہیں،امریکا


واشنگٹن (ایم وی این نیوز)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کو خطرات لاحق ہیں،چین،ایران،پاکستان،سعودی عرب،سوڈان اورترکی میں مذہبی آزادی پر تحفظات ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ داعش یزدیوں،عیسائیوں اورمسلمانوں کےقتل عام کی ذمے دارہے،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ریکس ٹلرسن نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی مذہبی آزادی پرامریکاکی سالانہ رپورٹ برائے 2016 کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھو ں نے کہا کہ چین،ایران،پاکستان،سعودی عرب،سوڈان،ترکی میں مذہبی آزادی کی صورتحال بہتر نہیں اس ہمیں پر تحفظات ہیں۔انھوں نے کہا کہ درجنوں افراد توہین مذہب کے جرم میں جیلوں میں قید ہیں۔پاکستان کےنئےوزیراعظم سےبین المذاہب ہم آہنگی بڑھانے کی توقع ہے،امیدہے کہ نئےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقلیتوں کے تحفظ کیلیے کام کرینگے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses