پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹر ز کے مابین مذاکرات ناکام


لاہور(ایم وی این نیوز)پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹر ز کے مذاکرات ناکام ہو گئے ،ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،سنٹرل انڈکشن پالیسی شفافیت اور میرٹ پر مبنی ہے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری نجم احمد شاہ نے وائی ڈی اے کے ساتھ روزانہ گھنٹوں مذاکرات کئے اور ہر مرتبہ وائی ڈی اے کے نمائندے اپنا موقف بدلتے رہے ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے سینئر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی نے بھی وائے ڈی اے کے ساتھ طویل مذاکرات بھی کئے گئے اور ان کے تمام مطالبات صبروتحمل کے ساتھ سنے گئے ۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے غیر سنجیدہ اور بے حسی کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ مریضوں کے حقوق کا بھی مکمل تحفظ کیا جائے گامگر کسی کا حق مارنے اور کسی کے ساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses