افغانستان میں امریکی حملہ

کابل(ایم وی این نیوز)پینٹا گون سے جاری بیان کے مطابق افغان صوبے کنٹر میں ہونے والے فضائی حملوں میں آئی ایس آئی ایس خورستان کے 4 کمانڈر مارے گئے ہیں، مارے گئے افراد میں داعش کا صوبائی امیر عبد الرحمان بھی شامل ہے۔افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغان صوبے کنٹر میں کئے گئے فضائی حملوں میں عبدالرحمن نامی ایک کمانڈر بھی مارا گیاجو صوبہ کنٹر میں اسلامک اسٹیٹ آف عراق اور شام ، خورستان کا صوبائی امیر تھا۔ عبدالرحمن کی ہلاکت آئی ایس آئی ایس خورستان کی سینیئر قیادت کے لیے ایک اور دھچکا ہے جبکہ داعش کی وسطی ایشیا شاخ سے منسلک کئی سینیئر ارکان افغانستان میں امریکی فضائی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ کہ ننگرہار میں ہونے والے امریکی فضائی حملوں کی زد میں آکر عورتوں اور بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses