وزیر اعظم نے عائشہ گلالئی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں


اسلام آباد(ایم وی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عائشہ گلالئی کے درمیان لفظی حملوں کی گونج قومی اسمبلی میں پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی بھی اس معاملے میں میدان میں آگئے ہیں انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عائشہ گلالئی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط پر بات کرتے کہا کہ عائشہ گلالئی کی سیکیورٹی سے متعلق خط علم میں آیا جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جس نے الزام لگایا اس کا احترام کرتے ہیں اور جن پر الزام لگایا گیا ان کا بھی احترام کرتے ہیں .اگر عائشہ گلالئی تحفظ مانگتی ہیں تو میں نے آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف سے منحرف ہونے والی رہنماعائشہ گلالئی نے سیکرٹری داخلے کو لکھے گئے خط میں اپیل کی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اس لئے جلد سیکیورٹی فراہم کی جائے۔خیال رہے کہ یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses