سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی

گجرات (ایم وی این نیوز)سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی افسران پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے  تین دہشت گردوں کو  ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے سخت مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ نالہ پل مراد پور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی  خفیہ اطلاع  پر چھاپہ مار کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ،ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ تین نامعلوم دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سیکیورٹی اداروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ،ڈیٹو نیٹر اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses