پیپلز پارٹی آج مانسہرہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

مانسہرہ (ایم وی این نیوز) پیپلز پارٹی آج مانسہرہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہیں،مقامی قیادت کی جلسہ گاہ آمد، انتظامات کا جائزہ لیاجبکہ جلسہ گاہ میں شرکا کیلئے 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آج مانسہرہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسے میں پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور جلسہ گاہ میں قیادت کے بینرز اور بڑی تصویروں والے بورڈنصب کر دیئے گئے جبکہ جیالوں کا خون گرمانے کیلئے ڈی جی سسٹم بھی نصب کر دیا گیا اور سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں

,

0 comments

Write Down Your Responses