وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روز دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

کو ئٹہ(ایم وی این نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روز دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔ وفاقی وزراء احسن اقبال،میرحاصل خان بزنجو،عبدالقادر بلوچ اوروزیراعظم کے مشیر ناصرخان جنجوعہ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،ڈاکٹرحامدخان اچکزئی ،نواب محمد خان شاہوانی ،سرفراز بگٹی ،درمحمد ناصر ،سردار مصطفی خان ترین ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورزیب حق ،انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ دیگراعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوئٹہ ائیرپورٹ سے گورنرہاؤس کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ مختلف سیاسی وقبائلی عمائدین وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی اورصوبائی وزراء کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses