پنجاب پولیس نے سینئر افسران کی سیکورٹی کے حوالے سے ”ایس اوپی“ جاری کر دیا


لاہور(ایم وی این نیوز)پنجاب پولیس نے سینئر افسران کی سیکورٹی کے حوالے سے نیا ”ایس اوپی“ جاری کیا ہے ، جس کے مطابق
پولیس افسران کی موومنٹ سے قبل ڈرائیورگاڑی چیک کرے گا،دفتر،رہائش سے نکلنے سے پہلے اہلکار باہرکے حالات کاجائزہ لے گا۔آج جاری کئے گئے طریقہ کار کے مطابق افسران سکیورٹی کے پیش نظرراستے اورگاڑیاں تبدیل کرتے رہیں،پولیس افسران اپنے گن مین اورڈرائیورکی سکیورٹی کلیئرنس کرائیں۔
سینئر افسران کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنی گاڑی میں ایس ایم جی بمعہ60گولیاں،9ایم ایم بمعہ15گولیاں رکھیں۔ دوران سفرتعینات اسکواڈکی گاڑیاں پرائیوٹ گاڑیوں،موٹرسائیکل کوراستے سے کلیئرکرائیں،دوران سفرگن مین ہروقت الرٹ ہوکراردگردکے حالات پرنظر رکھیں ۔سکیورٹی کے پیش نظردفترکے باہرریڑھی والے مو جودنہیں ہونے چا ہئیں جبکہ دفتر آنے والے سائلین کی جامع تلاشی لی جائے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses