وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی بیٹی کے ہندو مذہب قبول کرنے کے انکشاف کے بعد انکے داماد کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (ایم وی این نیوز) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی بیٹی کے ہندومت اختیار کرنے کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کے بعد ان کے داماد کا بیان سامنے آگیا ہے۔ایک قومی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ بتول کے خاوند رستم پیر زادہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کا خاندان روحانی شخصیت عبد اللہ جہاں سے ہے اور ہم گزشتہ سات سو سال سے یہاں کے مقیم ہیں ۔دینی گھرانے سے ہمارا تعلق ہے میری بیوی دوبار حج جبکہ ایک بار عمرہ کرچکی ہے ۔ وہ صوم وصلو کی پابند خاتون ہے ۔کوئی اور مذہب اختیار کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا بڑا بیٹا میرے پاس ہے۔ دوسرا بیٹا ہالینڈ میں زیر تعلیم ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اسلام آباد میں اے لیولز کی تعلیم حاصل کررہا ہے ۔ایک بیٹی میڈیکل کے آخری سال میں ہے جبکہ ایک بیٹی اسلام آباد کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے میری بیوی سعدیہ بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہے۔ اس کے ہندو مت اختیار کرنے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبریں جھوٹی اور افسوسناک ہیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses