اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی جھنڈے میں تبدیلی کی جائے :زید حامد

کراچی (ایم وی این نیوز) معروف دفاعی تجزیہ نگار زیدحامد نے کہاہے کہ پاکستانی پرچم سے سفید رنگ ہٹادینا چاہیے ، اس بیان کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیان واپس لینے کی بھی تجویز دی تاہم زیدحامد نے اپنا بیان واپس لینے سے انکار کردیا اور واضح کیا کہ اسلامی شناخت کیلئے ہی قائد اعظم اور علامہ اقبال لڑے تھے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بظاہر تقسیم سے قبل کی ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے زید حامد نے لکھاکہ ’کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ مسلم لیگ کا اصل جھنڈا سبز تھا، جس کے تلے ہم پاکستان کے لیے لڑئے اورآزادی حاصل کی ‘۔

,

0 comments

Write Down Your Responses