بارودی مواد لئے فروٹ سے لدا ٹرک گزشتہ تین روز جائے حادثہ پر کھڑا تھا

لاہور (ایم وی این نیوز)بند روڈدھماکہ کے محرکات وقت گزرنے کے ساتھ سامنے آنے لگے ،بارودی مواد لئے فروٹ سے لدا ٹرک گزشتہ تین روز جائے دھماکہ پر ہی کھڑا تھا تاہم کوئی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹرک کو مشکوک نہ گردانہ جبکہ شہریوں کی جانب سے شکایات کو اہمیت دینے سے گریز کیا ۔پولیس کے مطابق ٹرک کو سوات سے لایا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس اور اہل علاقہ کے مطابق بند روڈ پرفروٹ سے لدے ٹرک میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے باعث بننے والا ٹرک جائے وقوعہ پر گزشتہ تین روز سے کھڑا تھا جس کے مشکوک ہونے کے بارے اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت بھی کی تھی تاہم پولیس نے شکایت کو اہمیت دینے کی بجائے روایتی سستی کا مظاہر ہ کیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے کا سبب بننے والا فروٹ سے لدا ٹرک سوات سے لاہور لا یا گیا تھا ۔  دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات میں اگر پولیس کی غفلت سامنے آئی تو بھر پور کارروائی کی جائے گی اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے گا ۔ 

,

0 comments

Write Down Your Responses