کرپشن کے الزام لگانے والے ثبوت سامنے لائیں


نوشہرہ (ایم وی این نیوز)خیبر پختون خواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اعلان کیاہے کہ کرپشن کا الزام لگانے والے شواہد سامنے لائیں میں سیاسٹ چھوڑ دوں گا ۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ فضل الرحمان سمیت سب نے کہاتھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت3ماہ میں گرادیں گے،مجھے اپوزیشن جماعتوں کے آدھے سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہے،حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تومخالف پارٹیوں میں دراڑیں پڑجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ذاتی ایجنڈے اورمقاصد پورے نہ ہونے پرلوگ کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں،کرومائٹ لیزٹھیکے سے کوئی تعلق نہیں،میری حکومت میں لیزپرنہیں دیاگیا،کرپشن کاالزام لگانےوالے شواہد سامنے لائیں میں سیاست چھوڑدوں گا۔ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی اتحاد ی جماعت ہے،2018میں بھی ساتھ ہوگی۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے پرویز خٹک پر کرپشن کے الزاما ت عائد کیے ہیں جس پر پرویز خٹک کی جانب سے ردعمل سامنے آ یاہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses