ٹرمپ انتظامیہ نے مودی کو خوش کرنے کے لئے حزب المجاہدین پر پابندی لگائی :سید صلاح الدین

سری نگر(ایم وی این نیوز)سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے حزب المجاہدین پرپابندی مودی کو خوش کرنے کے لئے لگا ئی گئی ہے،ہماری جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی تنظیم ہے۔سید صلاح الدین کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر حزب المجاہدین کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کران پر پابندی لگا دی ہے ۔سید صلاح الدین کا کہنا ہے کہ امریکہ کاحزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیناافسوس ناک ہے،ٹرمپ انتظامیہ نے پابندی لگا کر عالمی قوانین اوراقوام متحدہ کے چارٹرکو پامال کیا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses