پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیار اس مقام پر منتقل کرنے والا ہے‘ امریکہ سے اعلان ہوگیا

واشنگٹن(ایم وی این نیوز)ایک امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ایک دور دراز مقام پر ایٹمی ہتھیاروں کو زیر زمین بنائے گئے محفوظ کمپلیکس میں منتقل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ویب سائٹ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ امریکی تھنک ٹینک ’دی انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی‘ نے کیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ ان کی تجزیاتی رپورٹ انویسٹی گیشن اور سیٹلائٹ تصاویر کی بناءپر مرتب کی گئی ہے۔تھنک ٹینک نے دعوٰی کیا ہے کہ زیر زمین کمپلیکس میں تقریباً 100 ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بیلسٹک میزائل بھی محفوظ کئے جاسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انڈرگراﺅنڈ کمپلیکس کے تین داخلی راستے ہیں ، جو اتنے بڑے ہیں کہ ان میں سے بڑی سے بڑی گاڑیاں بھی گزرسکتی ہیں، جبکہ ایک علیحدہ سپورٹ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مصنفین ڈیوڈ البرائٹ، سارہ برک ہارڈ، ایلی سن لیش اور فرینک پابین ہیں، جن کا کہنا ہے کہ زیر زمین کمپلیکس کے حتمی مقاصد کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ یہ اندازہ ضرور ظاہر کیا جاسکتا ہے کہ اس کا ایک مقصد ایٹمی جنگ کی صورت میں جوابی حملے کی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses