پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر ترک صدر کا شاندار پیغام


انقرہ (ایم وی این نیوز) پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر ترک صدر رجیب طیب اردگان نے پاکستانیوں کیلئے انتہائی شاندار پیغام جاری کیا ہے۔رجیب طیب اردگان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”دوست اور برادر ملک پاکستان اور اس کے تمام عوام کو 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی مبارک ہو۔ آپ سب کیلئے نیک خواہشات۔“اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور پیغام میں پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور لکھا ”اس سے پہلے جیسا کہ دونوں کے درمیان بھائی چارہ جاری ہے، ترکی تمام شعبوں میں پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔“

,

0 comments

Write Down Your Responses