اگر آئین کے آرٹیکل 62،63میں ترمیم ہوگئی تو میرانام ’’نوازشریف‘‘ رکھ دینا:شیخ رشید

سکھر (ایم وی این نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آئین کے آرٹیکل 63،63میں ترمیم کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر 62،63کے آئین میں ترمیم ہوگئی تو عوام میرا نام بد ل کر’’نوازشریف یا شہباز شریف رکھ دیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہناتھا کہمودی سن لو، اگر پاکستان کی طرف کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو’’ نہ برلا جی کے مندر کی گھنٹی بجے گی‘‘، ’’نہ گھاس اگے گی اور نہ چڑیا دانا چگے گی‘‘۔اللہ گواہ ہے کہ مجھے فضل الرحمان اور اسفند یارو لی سے کوئی امید نہیں ہے ،مجھے صرف عمران خان سے امید ہے کیونکہ وہ ملک اور قوم کی حالت بدلیں گے، یہی نہیں میری ذاتی خواہش ہے کہ خان صاحب کو اقتدار میں دیکھوں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری نے دولت لوٹی ہے ،ان دونوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں توقرضے ادا ہوجائیں۔امریکہ کے پاکستان مخالف بیان آنے پرایران ،چین اور روس بول اٹھا لیکن ہمارے نواز شریف نے ایک لفظ نہیں بولا۔میاں صاحب! کیا آپ امریکہ سے ڈرتے ہو؟۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ نواز شریف ذہنی مریض ہوچکے ہیں وہ جب دیوار کی طرف دیکھیں یا کھڑکی سے منہ باہر نکالیں تو ایک ہی بات کہتے ہیں کہ( مجھے نکالا کیوں؟)( مجھے نکالا کیوں؟) میاں صاحب آپ چور ہو ،ڈاکو ہو اس لئے نکالا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses