ٹھٹھہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں


ٹھٹھہ(ایم وی این نیوز) قومی شاہراہ پر گجو کے مقام پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔
ٹھٹھہ کے علاقے گجو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی سے بدین جانے والی مسافر وین کھڑی بس سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں اور لاشوں و زخمی ہونے والے افراد کو مکلی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم 2 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین اور مسافروں کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses