وزیر اعظم نے 4نئی وزارتیں اور ڈویژن تشکیل دے دئیے


اسلام آباد(ایم وی این نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رولز آف بزنس 1973ءکے قاعدہ 3 کی شقوں کے تحت 4 نئی وزارتیں اور ڈویژنز تشکیل دے دیئے ہیں جبکہ کابینہ ڈویژن نے وزارتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973ءکے قاعدہ 3 کی شقوں کے تحت 4نئی وزارتوں اور ان سے منسلکہ ڈویژنز تشکیل دے دئیے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت توانائی دو ڈویژنز یعنی پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن پر مشتمل ہوگی اسی طرح وزارت آبی وسائل، آبی وسائل ڈویژن پر مشتمل ہوگی جبکہ بجلی و پانی اور پٹرولیم و قدرتی وسائل کے موجودہ ڈویژن کے امور کار دو نئے ڈویژنز کے درمیان تقسیم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے وزارت پوسٹل سروسز ڈویژن بھی تشکیل دی ہے۔ پوسٹل سروسز کی حد تک موجودہ مواصلات ڈویژن کے امور کار نئے ڈویژن کو سونپے جائیں گے جبکہ بقیہ امور کار موجودہ مواصلات ڈویژن کے پاس ہی رہیں گے۔ وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کے دو ڈویژن کامرس ڈویژن اور ٹیکسٹائل ڈویژن ہیں۔ تجارت اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ان دو موجودہ ڈویژنز کے امور کار نئی وزارت کے تحت ہوں گے۔ کابینہ ڈویژن نے  وزیراعظم کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے نئی وزارتوں اور ڈویژنز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses