آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پرتاجکستان پہنچ گئے

راولپنڈی (ایم وی این نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ملکی کاونٹرٹیررازم کوآرڈینیشن فورم میں شرکت کریں گے، فورم میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر 4 ملکی کاونٹرٹیررازم کوآرڈینیشن فورم میں شرکت کیلیے تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے چین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سے بھی ملاقات کی ،اس کے علاوہ تاجک وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔چار ملکی فورم میں پاکستان، چین، تاجکستان اور افغانستان شامل ہیں، فورم میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اگلے دو دن کے دوران، افغانستان علاقائی سیکورٹی ماحول اور افغانستان میں صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے سلسلے میں علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کرے گا۔فورم میں شامل ممالک گزشتہ چند مہینوں میں کئی اسٹاف سطح پر مشاورت منعقد کی ہیں تاکہ اس ایونٹ کے لے ایجنڈا پوائنٹس تشکیل دے سکیں۔اس سے قبل آرمی چیف کو تاجکستان پہنچنے پر تاجک وزیر دفاع نے ان کا استقبال کیا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses