قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے 3کارکنان کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد (ایم وی این نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 3کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں متعلقہ پولیس کے ہمراہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3افراد کو دھر لیا،جن کاتعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔گرفتار کارکنان کی شناخت محسن،بلال اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses