ملتان میں وکلاءکی ہڑتال 32 ویں روز میں داخل

ملتان (ایم وی این نیوز) ملتان میں وکلاءکی ہڑتال 32 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے جس کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت التواءکا شکار ہیں۔
ملتان میں 24 جولائی سے وکلاءکی ہڑتال اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں جاری ہے۔ وکلاءکی ہڑتال کے باعث 80 ہزار سے زائد کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی۔وکلاءکی ہڑتال صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی اور سینئر جج قاسم خان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سے شروع ہوئی۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے آر پی او ملتان کو حکم دیا ہے کہ 8 ستمبر تک صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی کو گرفتار کر کے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے سامنے پیش کریں،تاہم پولیس اب تک صدر ہائی کورٹ بار کو گرفتار نہیں کر سکی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses