محکمہ انسداد دہشتگردی نے مبینہ طور پر25افراد کے قتل میں ملوث ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا

کراچی (ایم وی این نیوز) سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے مبینہ طور پر25افراد کے قتل میں ملوث ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ کام باہر کے ملک سے ملنے والی ہدایات پر کرتا تھا۔ پولیس میں کام کرتے ہوئے اس نے 25افراد کا قتل کیا جبکہ پولیس فورس میں ہی اس کے 9شراکت دار بھی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے شراکت دار، ٹارگٹ کلرز سے تفتیش کی جائے گی اور جیسے جیسے کیس پر کام ہو گا مزید انکشفات کی توقع ہے۔چند دن پہلے سی ٹی ڈی نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کا ایک کارکن اینکاﺅنٹر میں مار گرایا تھا۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے اس کے علاوہ ایم کیو ایم لندن کے لانڈھی سیکٹر کے سابقہ انچارج سمیت تین کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بر آمد کیا گیا تھا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses