اگر ریحام خان کی کتاب 2018کے الیکشن سے پہلے سامنے آ گئی تو عمران خان پھر کیا کریں گے


اسلام آباد(ایم وی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے بہت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا ،اگر 2018کے انتخابات سے پہلے ریحام خان کی کتاب سامنے آگئی تو عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں ایسے انکشافات ہونگے جس سے عمران خان کی بچت نہیں ہوگی ،انہیں اس کتاب سے ڈرنا چاہیے ،اگر یہ کتاب آ گئی تو مجھے یقین ہے کہ آپ پاکستان میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے الزامات کی چھان بین ہو نی چاہیے ،عمران خان اگر اتنے ہی صاف ہیں تو بلیک بیری دکھائیں ،اس میں کیا حرج ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ عائشہ گلا لئی سے تحریک انصاف کے رہنما مسیج سامنے لانے کا نہ پوچھیں ورنہ تو پھر عمران خان اور عائشہ گلا لئی کے بلیک بیری سامنے آئیں گے اور اصل بات سامنے آجائے گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ ابھی تو لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ملائیکہ سامنے نہیں آئی ،اس کے پاس بھی بہت کچھ ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses