حلقہ این اے 120 میں کتنے ووٹراورکتنے پولنگ سٹیشن ہوں گے


لاہور(ایم وی این نیوز)حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمشنر پنجاب کے دفترمیں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حلقہ میں 50 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور 50 بائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں تجرباتی بنیادوں پر تقریباً 21 پولنگ سٹیشنز پر استعمال کی جائیں گی۔اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کو صوبہ پنجاب کی آبادی اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں تعارفی بریفنگ دی۔ بعدازاں حلقہ این اے 120کے دیگر انتظامی امورکے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 65 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 21ہزار633 ہے ،اس ضمنی انتخاب میں 220 پولنگ سٹیشنزاور 568 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ۔عملے میں 220 پریذائیڈنگ آفیسرز ،568 اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز اور 568 پولنگ آفیسر ز تعینات کئے جائیں گے تا ہم حتمی پولنگ سکیم انتخاب کے دن سے 15 دن قبل جاری کی جائے گی ۔ سیکیورٹی پلان کی تشکیل کے لئے حتمی پولنگ سکیم متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دی جائے گی،حلقہ میں انتخابی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،اس کے علاوہ ڈ ی آراو، آر او، ڈی پی او اور سی پی او کے دفاتر میں باقاعدہ شکایات درج کرانے کا مراکز قائم کئے گئے ہیں۔مزید برآں مذکورہ حلقہ میں 50 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور 50 بائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں تجرباتی بنیادوں پر تقریباً 21 پولنگ اسٹیشنز پر استعمال کی جائیں گیں، اس اثناءمیں روائتی طریقہ کار پر ہی پولنگ کی جائے گی جبکہ مشینی ووٹنگ کا پولنگ کے عمل پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ ڈی جی (ایڈمن) نے این اے 120 کے انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور انتخابی اخراجات کی بھی کڑی نگرانی کریں، بعد ازاںڈی جی (ایڈمن) نے حلقہ این اے 120 کا دورہ بھی کیا ۔ اجلاس کی سربراہی الیکشن کمیشن اسلام آباد سے ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن و مانےٹرنگ) برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد نعیم اکبر قاضی نے کی جس میں صوبائی الیکشن کمشنر ، پنجاب شریف اللہ ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ،ریٹرننگ آفیسر ، مانیٹرنگ آفیسرز حلقہ این اے 120 اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses