این اے 120 مسلم لیگ ن کی جانب سے کون سی خاتون رہنماءالیکشن لڑیں گی؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

لاہور (ایم وی این نیوز ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار کے طورپر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام سامنے آ رہا تھا کہ تاہم اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار کے طور پر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے نواز شریف جیتے تھے اور بعد ازاں وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 ستمبر کو اس سیٹ حلقہ میں ضمنی انتخاب کرائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یاسمین راشد اس حلقے میں ضمنی انتخاب لڑیں گی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses