اکشے کمار 100 کروڑ کلب کے بادشاہ

ممبئی(ایم وی این نیوز) بالی ووڈ فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ اکشے کمار کی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم بن گئی ہے۔بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی بیشتر فلمیں ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار رہتی ہیں اور بظاہر ایسا دکھتا ہے کہ ان کی فلم بمشکل اپنا بجٹ ہی پورا کر پائے گی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی اکشے کمار اپنی پرفارمنس کے ذریعے سب دعووں کو غلط ثابت کر دیتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ ہے جس پر پہلے کہانی چوری کا الزام لگا اور پھر فلم لیک ہونے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں۔اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ نے ریلیز کے 8ویں دن ہی 100 کروڑ کا بزنس کر کے ان تجزیہ کاروں کو حیران کردیا جو باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی نوید سنا رہے تھے، حیران کن طور پر اکشے کمار کی یہ فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم ہے، اس سے قبل اکشے کو 100 کروڑ کا بزنس دینے والی فلموں میں ’ہاؤس فل 3‘، ’رستم‘،’ایئر لفٹ‘ اور ’جولی ایل ایل بی 2‘ شامل ہیں۔
واضح رہے’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کھتا‘ کی کہانی ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses