ملائیشیائی حکومت نے ائیرپورٹ سے10 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے جنگلی جانوروں کے اعضا ضبط کرلیے

کوالالمپور(ایم وی این نیوز)ملائیشیائی حکومت نے ائیرپورٹ سے10 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے جنگلی جانوروں کے اعضا ضبط کرلیے ۔
ملائیشیائی حکومت کے مطابق کسٹم حکام نے دارالحکومت کوالالم پور کے ہوائی اڈے پر 10 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے ہاتھی دانت اور پینگولین کی جلد کے سخت چمکدار چھلکے ضبط کر لیے ہیں جبکہ ضبط کئے جانیوالے ہاتھی کے دانتوں کا وزن 76 کلوگرام ہے اور یہ نائجیریا کے بڑے شہر لاگوس سے اتحاد ایئر لائنز کی ایک پرواز کے ذریعے کوالالم پور منتقل کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ نایاب ہونے والی جنگلی حیات کے یہ اعضا جعلی نام اور پتوں کے ذریعے اسمگل کیے جا رہے تھے۔ تاہم ملائیشیاحکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ ضبط کی گئی اشیا کی منزل ملائیشیا ہی تھی یا کوالالم پور سے انہیں کہیں اور منتقل کیا جانا تھا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses